QR CodeQR Code

علی شمخانی کی قاسم الاعرجی کیساتھ ملاقات

19 Mar 2023 13:19

دورہ بغداد کے دوران ایرانی سپریم قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے آج اپنے عراقی ہم منصب کیساتھ ملاقات کی ہے جسمیں دونوں ممالک کیدرمیان سکیورٹی معاہدے پر دستخط کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا


اسلام ٹائمز۔ ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ اور سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے خصوصی نمائندے ریئرایڈمرل علی شمخانی آج عراقی دورے پر اپنے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ بغداد پہنچے ہیں جہاں ان کے عراقی ہم منصب قاسم الاعرجی نے ان کا استقبال کیا جبکہ گورنر اسٹیٹ بینک، ایرانی وزارت خارجہ کے مشیر اقتصادی امور مہدی صفری اور نائب وزیرخارجہ و وزارت خارجہ کے شعبہ خلیج فارس کے سربراہ علی رضا عنايتی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق عراقی سربراہ قومی سلامتی کمیشن قاسم الاعرجی کی دعوت پر انجام پانے والے اس دورے کے دوران علی شمخانی متعدد عراقی سیاسی و اقتصادی حکام کے ساتھ بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے جن میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی توسیع، اقتصادی تعلقات میں زیادہ سے زیادہ گہرائی اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سکیورٹی کے معاہدے پر دستخط جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1047509

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047509/علی-شمخانی-کی-قاسم-الاعرجی-کیساتھ-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org