0
Saturday 8 Oct 2011 22:08

مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری وقار اور سردار اقبال نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

مسلم لیگ ن  کے راہنما چوہدری وقار اور سردار اقبال نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے راہنما چودھری وقارخان اور سردار اقبال پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے ہیں چوہدری وقار خان کا کہنا ہے کہ اب مرنا اور جینا پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے۔ اسلام آباد میں جہانگیر بدر اور فریال احمد تالپور کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں چوہدری وقار نے کہا کہ سیاست کا نام حکومت نہیں بلکہ نظریات ہوتے ہیں موجودہ صورت حال میں میرا اور میرے ساتھی سردار اقبال کا مسلم لیگ ن کے ساتھ چلنا مشکل تر ہو چکا تھا جس کے بعد اب ہمارا فیصلہ ہے کہ ن لیگ کے ساتھ نہیں چل سکتے اب جینا اور مرنا پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے۔ واضح رہے کہ چوہدری وقار خان مسلم لیگ کے مرکزی راہنما ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چودھری نثار علی خان کے دو کزن پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں اپوزیشن لیڈر کے چچا زاد بھائی چودھری وقارخان اور پھوپھی زاد سردار اقبال خان شامل ہیں۔ فریال تالپور کہتی ہیں کہ نواز شریف سندھ کے سیلاب زدگان کو 2 ٹرک امداد دے کر سیاست چمکا رہے ہیں۔ چوہدری نثار کے چچا زاد بھائی سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری وقار خان اور پھوپھی زاد سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار اقبال خان نے پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر اور فریال تالپور کے ساتھ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چکری سے تعلق رکھنے والے دونوں سابق اراکین صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ چودھری نثار سے اختلافات کے باعث وہ پیپلز پارٹی میں غیرمشروط طور پر شامل ہو رہے ہیں اور اب ان کا جینا مرنا پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے۔ پیپلزپارٹی ویمن ونگ کی چیئرپرسن فریال تالپور نے کہا کہ نواز شریف سندھ کے سیلاب متاثرین پر سیاست کر رہے ہیں۔ وہ سیلاب متاثرین کے لئے نہیں بلکہ پارٹی آرگنائز کرنے کیلئے سندھ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریکیں چلانے سے کسی جماعت کو نہیں بلکہ ملک کو نقصان ہو گا۔ تحریک کے نام پر لوگوں کی بسیں اور دیگر املاک جلائی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نون لیگ تحریک نہیں بلکہ جلاؤ گھیراؤ کر رہی ہے۔ فریال تالپور نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی پانچ سال پورے کرے گی۔ دھمکیاں دینے والے بھول جاتے ہیں کہ ان کی ایک سیاسی جماعت سے جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ٹائم فریم دینا احمقانہ ہے۔ اس موقع پر جہانگیر بدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے تاہم پنجاب حکومت ناقص قسم کی سیاست کر رہی ہے۔ صوبائی حکومت کا مرکزی حکومت کے خلاف تحریک چلانا حیران کن ہے تاہم پیپلز پارٹی کے وجود ختم نہیں کیا جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 104751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش