0
Sunday 19 Mar 2023 13:53

عمران خان الزامات کا جواب دینے کی بجائے جلاؤ گھیراؤ کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب

عمران خان الزامات کا جواب دینے کی بجائے جلاؤ گھیراؤ کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان الزامات کا جواب دینے کی بجائے جلاؤ گھیراؤ کر رہے ہیں۔ ان کے پاس چوریوں کا جواب نہیں اس لئے پورا ملک جلا رہے ہیں۔ ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت دن رات عمران خان کا گند صاف کر رہی ہے۔ انہوں نے کرپشن کیخلاف نعرہ لگایا جو غلط تھا، معیشت کو تباہ اور عوام کو گمراہ کیا۔ عمران خان کہتے تھے بیمار ہوں اس لئے عدالت پیش نہیں ہو سکتا، قتل کئے جانے کا بہانہ بھی کرتے رہے مگر کل کیا ہوا، ایک شخص ہتھیاروں اور جتھوں سے لیس اسلام آباد پہنچا، ہم کہتے رہے یہ شخص ریاستی رٹ پر حملہ آور ہوگا، جو حکومت کہہ رہی تھی کل وہ سب کچھ عوام نے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس معاشرے کی حفاظت کیلئے ہوتی ہے، عمران خان کی پیشی کے موقع پر دہشتگرد پولیس پر غلیلوں اور پتھروں سے حملے کرتے رہے، ان کے گھر سے اسلحہ اور دہشتگرد برآمد ہوئے، چاہتے تو عمران خان کو گرفتار کر سکتے تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 1047511
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش