QR CodeQR Code

کراچی سے سعودی عرب ہیروئن اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام

19 Mar 2023 14:40

اے این ایف نے کراچی سے جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے چار کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی۔


اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ٹرمینل پر کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ذرائع کے مطابق اے این ایف نے کراچی سے جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے چار کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی۔ مسافر اختر جہان سیرین ایئر لائن کی پرواز ای آر 812 سے جدہ جا رہا تھا۔ تلاشی کے دوران مسافر کے سامان سے 3 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی، جو ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپائی گئی تھی، مسافر اختر جہان کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مردان سے ہے۔ مسافر کو منشیات سمیت حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1047512

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047512/کراچی-سے-سعودی-عرب-ہیروئن-اسمگلنگ-کرنے-کی-کوشش-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org