QR CodeQR Code

حکومتِ پاکستان کو اربوں روپے ریونیو کا نقصان

ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث بینکوں کیخلاف کارروائی میں آئی ایم ایف رکاوٹ، انکشاف

19 Mar 2023 14:50

کمرشل بینکوں نے ڈالر کے ریٹ میں ہیر پھیر کے ذریعے اربوں روپے کا اضافی منافع کمایا۔ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے میں 6 مقامی اور 2 غیر ملکی بینک بھی ملوث ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستانی کمرشل بینکوں کی جانب سے امریکی ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کے معاملے پر بینکوں کے خلاف کارروائی کیوں روکی گئی؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کے معاملے پر آئی ایم ایف کے دباؤ پر کمرشل بینکوں کے خلاف کارروائی روکی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمرشل بینکوں پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈالر کے ریٹ میں ہیر پھیر کے ذریعے اربوں روپے کا اضافی منافع کمایا۔ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے میں 6 مقامی اور 2 غیر ملکی بینک بھی ملوث ہیں۔ اگر اس معاملے میں کارروائی ہوتی تو حکومت کو اربوں روپے کا ریونیو حاصل ہوتا۔

آئی ایم ایف نے بینکوں پر زیادہ ٹیکس لگانے سے بھی اختلاف کیا ہے، حکومت بینکوں پر زیادہ ٹیکس عائد کرنے سے 40 ارب روپے کا ریونیو حاصل کر سکتی تھی۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے حکام کا کہنا ہے کہ بینکوں کے خلاف کارروائی کا معاملہ حکومت کے زیرِ غور ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے کہا ہے کہ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے بینکوں کے خلاف انکوائری مکمل ہو چکی ہے، ملوث بینکوں کے خلاف کارروائی جلد کی جائے گی۔ حکام کے مطابق مستقبل میں بینکوں کو شفافیت یقینی بنانے کی وارننگ جاری کر چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1047513

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047513/ڈالرز-کی-ذخیرہ-اندوزی-میں-ملوث-بینکوں-کیخلاف-کارروائی-ا-ئی-ایم-ایف-رکاوٹ-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org