اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ہوٹل پر دوران ڈکیتی سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں انڈہ موڑ کے قریب 2 ڈاکو ہوٹل پر لوٹ مار کیلئے آئے تھے، دوران ڈکیتی ہوٹل پر تعینات سیکیورٹی گارڈ نے ان پر فائرنگ کر دی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کی لاش اسپتال منتقل کی گئی۔