0
Sunday 19 Mar 2023 17:17

گجرات، شیعہ علما کونسل کے زیراہتمام تحفظ حقوق تشیع کنونشن کا انعقاد

گجرات، شیعہ علما کونسل کے زیراہتمام تحفظ حقوق تشیع کنونشن کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے زیراہتمام گجرات میں تحفظ حقوق تشیع کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں ضلعی، تحصیل صدورز اور ورکرز نے بھر پورشرکت کی۔ پہلی نشست کی صدارت صوبائی آرگنائزر شمالی پنجاب علامہ محمد اصغر یزدانی، جبکہ دوسری نشت کی صدارت شیعہ علماء کونسل پاکستان شمالی پنجاب کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی نے کی۔ صدارتی خطاب میں علامہ اشتیاق حسین کاظمی کا کہنا تھا کہ تشیع کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس کے تحفظ کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے متنازعہ ترمیمی بل کو فرقہ واریت پھیلانے کی منصوبہ بندی قرار دیتے ہوئے کہا قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے اعلان کے مطابق ملت جعفریہ اس متازعہ بل کو یکسر مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے صوبائی اور جنرل انتخابات کے حوالے سے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان قائد ملت جعفریہ کی پالیسی کے مطابق انتخابات میں بھر پور اور نتیجہ خیز کردار ادا کرے گی۔ علامہ محمد اصغر یزدانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں قائداعظم اور علامہ اقبال کے تصور کے مطابق پاکستان چاہیے۔ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید الطاف عباس کاظمی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ مولانا محمد زمان حسینی، مولانا مختار نقوی، مولانا حسنین رضا کاظمی، مولانا غلام عباس، تحصیل صدر کھاریاں سید توقیر عباس اور دیگر مقررین نے بھی کنونشن سے خطاب کیا۔ تحفظ حقوق تشیع ضلعی ورکرز کنونشن کے آخر میں دعائے وحدت پڑھ کر امت مسلمہ میں اتحادو وحدت اور استحکام پاکستان کے لیے اجتماعی دعا کروائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1047532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش