0
Sunday 19 Mar 2023 18:05

حماس کے سینیئر رہنماوں کی سید حسن نصرالله سے ملاقات

حماس کے سینیئر رہنماوں کی سید حسن نصرالله سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے اعلیٰ سطحی وفد نے حزب‌ الله لبنان کے سربراہ سید حسن نصر الله سے ملاقات کی۔ دونوں فریقین نے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ حماس کے وفد کی سربراہی شعبہ سیاسیات کے معاون "صالح العاروی" نے کی۔ اس ملاقات میں فلسطین کی تازہ ترین صورتحال بالخصوص مغربی کنارے اور مقبوضہ قدس میں فلسطینیوں کی شجاعانہ مقاومت پر مشاورت کی گئی۔ اس کے علاوہ صیہونی حکومت کے داخلی بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں دونوں فریقین نے خطے کی سیاسی صورتحال اور موجودہ منظر نامے میں مقاومت کی اساسی و کلیدی ذمے داریوں کا تذکرہ کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں انجام پائی، جب گذشتہ روز "حزب‌ الله" کے شعبہ تعلقات عامہ نے "جہاد اسلامی" کے سربراہ "زیاد النخالہ" کی وفد کے ہمراہ "سید حسن نصر الله" سے ملاقات کی خبر دی۔ جہاد اسلامی کے وفد نے سید حسن نصر الله سے مقاومت فلسطین کو درپیش علاقائی چیلنجز اور اسرائیل کے مقابلے میں مقاومتی مرکز کی مضبوطی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ طرفین نے حزب الله اور جہاد اسلامی کے درمیان مشاورت و ہم آہنگی جاری رہنے کی جانب زور دیا۔ انہوں نے فلسطین بھر میں صیہونی ریاست اور فوج کے خلاف فلسطینی عوام اور مجاہدین کی قربانیوں کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 1047539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش