QR CodeQR Code

شامی صدر بشار الاسد متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

19 Mar 2023 19:00

بشار الاسد اور انکے وفد کا الوطن پیلس پہنچتے ساتھ ہی سرکاری استقبال کیا گیا۔ جہاں شام کا قومی ترانہ پڑھا گیا اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ جمہوری عربی شام کے صدر "بشار الاسد" اپنے سرکاری دورے پر ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ یو اے ای پہنچ گئے ہیں۔ شامی میڈیا کے مطابق، بشار الاسد کے سرکاری دورے میں ایک اعلیٰ سطحی وفد کے علاوہ ان کی اہلیہ "اسماء اسد" بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ یہ وفد آج دوپہر کو ابو ظہبی پہنچا، جہاں متحدہ عرب امارات کے صدر "محمد بن زاید آل نهیان" نے ان کا استقبال کیا۔ شامی وفد میں وزیر تجارت و اقتصاد "سامر الخلیل"، صدارتی مشیر "منصور عزام"، وزیر ابلاغ "پطرس حلاق" اور نائب وزیر خارجہ "ایمن سوسان" شامل ہیں۔ شامی صدر کی متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ساتھ ہی یو اے ای کے لڑاکا طیاروں نے ان کا استقبال کیا۔ اپنے دورے کے تسلسل میں بشار الاسد متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ الوطن پیلس گئے، جبکہ ویمنز لیگ، فیملی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اور مدر آف ایمرٹس کی سربراہ "فاطمه بنت مبارک" سے اسماء اسد نے ملاقات کی۔

شامی صدر اور ان کے وفد کا الوطن پیلس پہنچتے ساتھ ہی سرکاری استقبال کیا گیا۔ جہاں شام کا قومی ترانہ پڑھا گیا اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بشار الاسد کے استقبال کے لئے متحدہ عرب امارات کے سکیورٹی مشیر "طحنون بن زاید آل نهیان"، نائب وزیراعظم "منصور بن زاید آل نهیان" اور دیگر وزراء موجود تھے۔ یاد رہے کہ سعودی اخبار الشرق الاوسط نے کچھ ہی عرصہ قبل بشار الاسد کے مستقبل قریب میں یو اے ای کے دورے کی خبر دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 1047551

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047551/شامی-صدر-بشار-الاسد-متحدہ-عرب-امارات-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org