QR CodeQR Code

کراچی، رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

19 Mar 2023 19:39

نجی ٹی وی سے گفتگو میں چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ شہرِ قائد میں پچھلے دو تین سال سے معمول سے زائد بارشیں دیکھنے کو مل رہی ہیں، رواں سال گزشتہ برس کے مقابلے میں بارشیں معمول سے کم ہونے کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں رمضان کے پہلے عشرے میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ سردار سرفراز نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں پیش گوئی کی کہ کراچی کے کچھ علاقوں میں 20 مارچ تک بارشیں ہوسکتی ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ شہرِ قائد میں پچھلے دو تین سال سے معمول سے زائد بارشیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں سال گزشتہ برس کے مقابلے میں بارشیں معمول سے کم ہونے کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 1047554

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047554/کراچی-رمضان-المبارک-کے-پہلے-عشرے-میں-گرمی-کی-شدت-کمی-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org