0
Sunday 19 Mar 2023 19:44

دس برس بیت گئے، ریاست شہید سبط جعفر کے قاتلوں کو کیفرکردار تک نا پہنچا سکی، علامہ باقر زیدی

دس برس بیت گئے، ریاست شہید سبط جعفر کے قاتلوں کو کیفرکردار تک نا پہنچا سکی، علامہ باقر زیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ نامور شاعر ادیب، ماہر تعلیم و قانون اور بین الاقوامی شہرت یافتہ سوز خواں استاد سید سبط جعفر زیدی شہید جیسی عظیم شخصیات صدیوں میں جنم لیتی ہیں، انکے قتل کو آج دس برس گذر گئے لیکن ریاست ان کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں اب تک ناکام ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شیعیان حیدرکرارؑ نے گذشتہ چار دہائیوں میں 20 ہزار سے زائد علماء، ذاکرین، ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء، صحافی، تاجر اور طالب علم ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے گئے، مساجد و امام بارگاہوں کو بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ نے شہید استاد سبط جعفر زیدی سمیت قیمتی شخصیات کی قربانی پیش کی لیکن کبھی کسی ملک دشمن قوت کے آلہ کار نہیں بنی، کبھی کسی ریاستی ادارے پر حملہ آور نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سبط جعفر زیدی جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں، 20 گریڈ کے سرکاری ملازم ہونے کے باوجود سادگی ان کی پہچان تھی، ان کا خلاء مدتوں پر نہیں ہوسکتا، ریاست اور قانون نافذ کرنے والے کی نااہلی کی اس سے بدتر مثال اور کیا ہوگی کہ دیگر کی طرح سبط جعفر زیدی شہید کے قتل میں ملوث دہشت گرد بھی آج تک آزادہیں۔
خبر کا کوڈ : 1047555
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش