اسلام ٹائمز۔ پولیس نے سڑک بلاک کرنے اور احتجاج کرنے پر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کوئٹہ میں قائم تھانہ ائیرپورٹ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔ جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان نے سڑک بند کرکے عوام میں اشتعال پیدا کیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سڑک پر ٹائر جلائے گئے اور پتھر رکھے گئے۔ اسکے علاوہ پی ٹی آئی مظاہرین کی جانب سے حکومت کے خلاف غلط الفاظ استعمال کیا جا رہا تھا۔ مظاہرین نے گھنٹوں تک تور ناصر سڑک کو بند رکھا۔