0
Sunday 19 Mar 2023 20:20
ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری کا دورہ عراق

ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی میں عراق کی کوششوں کی تعریف

امریکا کی بحران پیدا کرنیوالی پالیسیوں اور اقدامات ہی علاقے اور عراق میں بدامنی کی جڑ ہیں
ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی میں عراق کی کوششوں کی تعریف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے بغداد میں اپنے عراقی ہم منصب قاسم الاعرجی سے ملاقات میں کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان سکیورٹی کے معاہدوں پر مکمل عملدرآمد سے ہمہ جانبہ تعاون اور ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور عراق کے جامع سکیورٹی معاہدے پر پوری طرح سے عمل درآمد سے دہشت گردی کے خطرات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ سرحدی بدامنی کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، جس کے مثبت سیاسی اور اقتصادی نتائج بھی برآمد ہوں گے۔ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے کہا کہ امریکا کی بحران پیدا کرنے والی پالیسیوں اور اقدامات ہی علاقے اور عراق میں بدامنی کی جڑ ہیں اور امریکی شیطنت بدستور جاری ہے۔

انہوں نے ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی میں عراق کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ علاقے کے مسائل اغیار کی مداخلت کے بغیر ہمسایہ اور خطے کے ممالک خود حل کرسکتے ہیں۔ عراق کے قومی سلامتی کے امور کے مشیر قاسم الاعرجی نے بھی کہا کہ بلاشبہہ سکیورٹی معاہدہ دونوں ملکوں کے مفادات کا پہلے سے زیادہ تحفظ کرے گا۔ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری کا یہ دورہ ان کے عراقی ہم منصب قاسم الاعرجی کی دعوت پر انجام پا رہا ہے۔ ایران کے سنٹرل بینک کے سربراہ کے علاوہ وزارت خارجہ کے متعلقہ عہدیدار بھی دورہ عراق میں سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری کا ساتھ دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1047559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش