0
Sunday 19 Mar 2023 20:25

ایم ڈبلیو ایم بلتستان ڈویژن یوتھ ونگ کی حلف برداری کی تقریب کا اہتمام

ایم ڈبلیو ایم بلتستان ڈویژن یوتھ ونگ کی حلف برداری کی تقریب کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت یوتھ ونگ بلتستان ڈویژن کی کابینہ کی حلف برداری کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر یوتھ ونگ کے صدر سید اطہر نے اپنی کابینہ کا اعلان کیا جس میں نائب صدر آغا سید محمد صادق شاہ، جنرل سیکرٹری پروفیسر شبیر سراج، ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد عاصف خان، سیکرٹری روابط برادر گلزار، میڈیا انچارج محمد سلیم مقرر کیے گئے۔ صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان آغا سید علی رضوی نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم آغا علی رضوی، صوبائی نائب صدر شیخ اشرف شگری اور معروف عالم دین شیخ حسن جوہری نے خطاب کرتے ہوئے حلف لینے والے تمام کابینہ کے عہدیداران کو مبارک باد دی اور انہیں تنظیم کی فعالیت کے لئے اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 1047560
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش