QR CodeQR Code

کانگریس ڈرنے والی نہیں، ہم مودی حکومت سے سوال کرتے رہیں گے، ملکارجن کھڑگے

19 Mar 2023 20:38

کانگریس صدر نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ مودی کے سب سے اچھے دوست کو بچانے کی کوشش میں مودی حکومت پوری طرح بوکھلا گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے راہل گاندھی معاملے میں مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ڈرنے والی نہیں ہے، چاہے وہ اڈانی کو بچانے کی کتنی ہی کوشش کریں، ہم ان سے پوچھ گچھ کرتے رہیں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملکارجن کھرگے نے کہا کہ اڈانی معاملے سے توجہ ہٹانے کے لئے وہ (بی جے پی) پولیس بھیج کر یہ سارے سوالات پوچھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی اور کانگریس ڈرنے والے نہیں ہیں، چاہے وہ اڈانی کو بچانے کی کتنی ہی کوشش کریں، ہم ان سے پوچھ گچھ کرتے رہیں گے۔

ملکارجن کھڑگے نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ مودی کے سب سے اچھے دوست کو بچانے کی کوشش میں مودی حکومت پوری طرح بوکھلا گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 45 دن بعد دہلی پولیس کو ’بھارت جوڑو ریلی‘ کے حوالے سے پوچھ گچھ کے لئے راہل گاندھی کے گھر بھیجنا آمرانہ حکومت کی ایک اور بزدلانہ حرکت ہے۔ کانگریس لیڈر نے اس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جوڑو ریلی کو ختم ہوئے 45 دن ہوچکے ہیں، اگر انہیں اتنی ہی فکر ہے تو وہ فروری میں ان کے پاس کیوں نہیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی قانونی ٹیم اس کا قانون کے مطابق جواب دے گی۔


خبر کا کوڈ: 1047561

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047561/کانگریس-ڈرنے-والی-نہیں-ہم-مودی-حکومت-سے-سوال-کرتے-رہیں-گے-ملکارجن-کھڑگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org