QR CodeQR Code

بھارتی پنجاب میں خالصتان حامی گروپ کیخلاف ریاست گیر مہم

19 Mar 2023 21:11

پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ ’وارث پنجاب دے‘ سے وابستہ افراد کے خلاف چار فوجداری مقدمات درج ہیں۔ ان میں لوگوں میں انتشار پھیلانے، قتل کی کوشش، پولیس اہلکاروں پر حملہ اور پولیس کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کی شمال مغربی ریاست پنجاب کی پولیس نے سنیچر کے روز ’وارث پنجاب دے‘ تنظیم کے سربراہ امرت پال سنگھ اور تنظیم کے دیگر اراکین کے خلاف ریاست گیر مہم شروع کی۔ پولیس نے امرت پال سنگھ کے ساتھ ساتھ اب تک مجموعی طور پر 78 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ کئی دیگر افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔ اپنی کارروائی کے دوران پولیس نے ہتھیار بھی قبضے میں لئے ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ یہ کارروائی ان لوگوں کے خلاف کی جا رہی ہے جن کے خلاف کئی مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ پولیس کی کارروائی پر ریاست کے کئی حصوں میں کشیدگی ہے۔ پولیس نے کئی اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور ابھی تک انٹرنیٹ بند رکھا گیا ہے۔ پولیس کی کارروائی کے خلاف بعض مقامات پر مظاہرے بھی ہوئے ہیں جبکہ پنجاب کی کابینہ کے وزیر بلبیر سنگھ نے کہا ہے کہ یہ کارروائی قانون کے تحت کی جا رہی ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ ’وارث پنجاب دے‘ سے وابستہ افراد کے خلاف چار فوجداری مقدمات درج ہیں۔ ان میں لوگوں میں انتشار پھیلانے، قتل کی کوشش، پولیس اہلکاروں پر حملہ اور پولیس کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1047562

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047562/بھارتی-پنجاب-میں-خالصتان-حامی-گروپ-کیخلاف-ریاست-گیر-مہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org