0
Sunday 19 Mar 2023 22:29

راہل گاندھی کے دروازے پر دہلی پولیس کی تعیناتی سیاسی بدلہ اور ہراسانی ہے، کانگریس

راہل گاندھی کے دروازے پر دہلی پولیس کی تعیناتی سیاسی بدلہ اور ہراسانی ہے، کانگریس
اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے دہلی پولیس کی راہل گاندھی کے خلاف کاروائی کی سخت مذمت کی اور اس کو ’سیاسی بدلے‘ اور ’ہراسانی‘ کا بدترین معاملہ قرار دیا اور مرکز پر زور دیا کہ وہ سیاسی مخالفین کے خلاف اس طرح کے مقدمات درج کرتے ہوئے ایک غلط مثال قائم کررہے ہیں۔ اے ائی سی سی میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی لیڈران اشوک گہلوٹ، جئے رام رمیش اور ابھیشک سانگھوی نے کہا کہ یہ اقدام ’’انتقام، دھمکی اور ہراسانی‘‘ کا واضح معاملہ ہے تاکہ کانگریس کے سابق صدر کے خلاف ایک ماحول بنایا جاسکے۔ اشوک گہلوٹ نے استدلال پیش کیا کہ سیاسی مہمات کے دوران اپوزیشن لیڈروں کی جانب سے دئے جانے والے بیانات پر مقدمہ درج کرتے ہوئے مرکز کی حکمران جماعت ایک غلط مثال قائم کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن ریاستوں میں ان کی حکومت نہیں ہے وہاں پر اس طرح کے تبصروں پر بی جے پی لیڈروں کو ایسی ہی کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی وزراء اس طرح کے بیانات اپوزیشن کی زیر قیادت ریاستوں میں دیتے ہیں تو انہیں بھی کیا دہلی پولیس کی طرح ایسی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسپیشل کمشنر آف پولیس (لاء اینڈ آرڈر) ساگر پریت ہڈا کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم گاندھی کے 12 تغلق لائن کے گھر پر پہنچی۔ پولیس کی کاروائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سانگھوی نے کہا کہ 30 جنوری کے روز سرینگر میں جو سوال پر مشتمل بیانات گاندھی نے دئے ہیں وہ حالانکہ دہلی پولیس کے دائرے اختیار میں ہیں آتے ہیں۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ سابق کانگریس صدر کی جانب سے دئے گئے بیان کے 45 دنوں بعد گاندھی کے گھر پر مسلسل آمد میں اس قدر بد احتیاطی کیوں دیکھا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اڈانی کے مسلئے سے توجہ ہٹانے کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے مگر کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیاں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1047563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش