0
Sunday 19 Mar 2023 20:46

گلگت بلتستان حکومت گرانے کیلئے اعلیٰ سطح پر مشاورت

گلگت بلتستان حکومت گرانے کیلئے اعلیٰ سطح پر مشاورت
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت گرانے کی کوششیں شروع ہو گئی ہیں۔ صوبائی مشیر داخلہ شمس لون نے انکشاف کیا ہے کہ حکومتی اراکین کو کروڑوں روپے کی آفر کی جا رہی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر امجد حسین ایڈووکیٹ اور سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن سازش کے بنیادی کردار ہیں۔ دریں اثناء اہم ذرائع نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ زمان پارک کے حالیہ واقعے اور جی بی حکومت کے کردار کے بعد وفاقی سطح پر جی بی حکومت کا معاملہ سرفہرست آچکا ہے اور اقتدار کے ایوانوں میں اس بات پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے کہ صوبائی حکومت کا تختہ کیسے اور کب الٹا جائے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ جی بی حکومت کے جلد خاتمے کا خواہاں ہیں اور وہ اس حوالے سے مریم نواز اور آصف زرداری سے مشاورت کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی ایوانوں میں یہ بحث زور پکڑ رہی ہے کہ جی ںی حکومت عمران خان کا اہم ترین ہتھیار کے طور پر سامنے آئی ہے۔ ومران خان کی گرفتاری کی حالیہ تمام تر کوششیں ناکام بنانے میں گلگت بلتستان حکومت خصوصاً وزیر اعلیٰ خالد خورشید کا بنیادی کردار ہے۔
خبر کا کوڈ : 1047565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش