QR CodeQR Code

جسٹس عمر عطاء بندیال سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں کیسوں کی سماعت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے

19 Mar 2023 21:13

سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں کیسوں کی سماعت کیلئے چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال اور دیگر ججز کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال اور دیگر ججز سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں سماعت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق سماعت کے لئے چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال، جسٹس یحییٰ خان آفریدی، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق کل سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں کیسوں کی سماعت کے لئے دو بنچ تشکیل دے دئے گئے۔ جس میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال اور جسٹس محمد علی مظہر، جبکہ دوسرا بنچ جسٹس یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل ہے۔ دونوں بنچ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت میں کیسوں کی سماعت کریں گے۔ سپریم کورٹ رجسٹری ہائی کورٹ کی عمارت سے رجسٹری کی نئی عمارت میں منتقل کر دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ رجسٹری میں ویڈیو لنک کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ ویڈیو لنک کے ذریعہ پرنسپل سیٹ سے رجسٹری کے کیسوں کی سماعت ہوسکے گی۔


خبر کا کوڈ: 1047568

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047568/جسٹس-عمر-عطاء-بندیال-سپریم-کورٹ-کوئٹہ-رجسٹری-میں-کیسوں-کی-سماعت-کیلئے-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org