0
Sunday 19 Mar 2023 21:48

پشاور میں دفعہ 144 نافذ، لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد

پشاور میں دفعہ 144 نافذ، لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ ضلع پشاور بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور نے شہر بھر میں دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت 5 یا زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کردی ہے جس کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق دفعہ 144 اٹھارہ سے 22 مارچ تک نافذالعمل رہے گی، خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 188 پی پی سی کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1047575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش