QR CodeQR Code

اعجاز الحق نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

19 Mar 2023 20:39

زمان پارک لاہور میں دوران ملاقات اعجاز الحق نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، اعجاز الحق آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر حصہ لیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق نے پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔ اعجاز الحق نے زمان پارک لاہور میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، جس میں مستقبل کی سیاست کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران ملاقات اعجاز الحق نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، اعجاز الحق آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر حصہ لیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1047578

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047578/اعجاز-الحق-نے-تحریک-انصاف-میں-شمولیت-اختیار-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org