0
Monday 20 Mar 2023 15:23

قانون کی برتری سے ہی ملک مستحکم اور ترقی کرتا ہے، چیف جسٹس عمر عطاء بندیال

قانون کی برتری سے ہی ملک مستحکم اور ترقی کرتا ہے، چیف جسٹس عمر عطاء بندیال
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ ریاست کا کام اپنے شہریوں کی حفاظت کرنا ہے۔ قومی اداروں کا تحفظ کرنا بھی ہمارا کام ہے۔ اگر قانون اور عدالت کا احترام نہیں ہوگا تو انتشار ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ وسائل کے باجود کیا مسائل ہیں کہ ہم نے ترقی نہیں کی۔ معاشرے میں امن و سکون کے لئے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سچائی اور دیانتداری کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے۔ قانون کی برتری سے ہی ملک مستحکم اور ترقی کرتا ہے۔ ایک دوسرے کے ساتھ اختلافات دور کریں۔ یقین دلاتے ہیں ہم آئین کے مطابق فیصلے کریں گے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے مزید کہا کہ عدلیہ آئین کے نفاذ کے لئے کوشاں ہے۔ ریاست کا وجود ایک ماں کی طرح ہوتا ہے۔ ریاست کا کام اپنے شہریوں کی حفاظت کرنا ہے۔ قومی اداروں کا تحفظ کرنا بھی ہمارا کام ہے۔ اگر قانون اور عدالت کا احترام نہیں ہوگا تو انتشار ہوگا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کی خدمت کرنی ہے۔ آپ کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا عدالت کا کام ہے۔ بہت ضروری ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سب کو اکھٹا ہوکر چلنا چاہیئے۔ ترقی کے لئے قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے خواہ متنازع ہوں۔ سب میں آئین و قانون کی پاس داری کی گئی۔ آئین و قانون کا احترام برقرار رکھنا ہوگا۔ ایسا نہ ہوا تو افراتفری پیدا ہوگی۔ ماتحت عدالتوں میں جو رویہ ہے قابل قبول نہیں۔ ملکی ترقی کے لیے اختلافات کو دور کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1047699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش