QR CodeQR Code

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یونیورسٹیز طلباء کیلئے حیدرآباد میں ایک روزہ سیمپوزیم کا انعقاد

20 Mar 2023 17:02

سیمپوزیم میں ایڈیشنل سیکریٹری سروسز اینڈ جنرل ڈیپارٹمنٹ سندھ نوید الرحمٰن لاڑک نے Competitive Exams، ڈاکٹر سید رضا ہمدانی نے How to analyze ok ur selves اور گل محمد انقلابی نے Job Hunting کے موضوع پر لیکچر دیئے۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام یونیورسٹیز طلباء کیلئے ایک روزہ سیمپوزیم بعنوان Self Grooming and Skills Development کا انعقاد حیدرآباد میں مرکزی صدر عاطف مہدی سیال کی زیر صدارت کیا گیا۔ سیمپوزیم میں ایڈیشنل سیکریٹری سروسز اینڈ جنرل ڈیپارٹمنٹ سندھ نوید الرحمٰن لاڑک نے Competitive Exams، ڈاکٹر سید رضا ہمدانی نے How to analyze ok ur selves اور گل محمد انقلابی نے Job Hunting کے موضوع پر لیکچر دیئے۔ پروگرام میں سیکرٹری سرپرست کونسل قمر عباس غدیری اور اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر شہزاد رضا نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ پروگرام میں جامعات کے طلباء سمیت سید پسند علی رضوی سیکرٹری اصغریہ ایجوکیشنل بورڈ و رکن سرپرست کونسل، ثابت علی ساجدی رکن سرپرست کونسل، مظفر حسین میثم مرکزی تعلیم و تربیت سیکریٹری اصغریہ تحریک، ایاز علی ایمانی سابق مرکزی مالیات سیکریٹری سمیت دیگر مہمانان گرامی نے خصوصی شرکت کی۔ سیمپوزیم کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ آخر میں مرکزی صدر اے ایس او عاطف مہدی سیال نے تمام شرکاء، مدرسین، مہمان گرامی و سینیئرز کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 1047719

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047719/اصغریہ-اسٹوڈنٹس-آرگنائزیشن-کے-زیر-اہتمام-یونیورسٹیز-طلباء-کیلئے-حیدرا-باد-میں-ایک-روزہ-سیمپوزیم-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org