0
Monday 20 Mar 2023 18:10

پی ٹی آئی کا 22 مارچ کا جلسہ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا، پرویز الہیٰ

پی ٹی آئی کا 22 مارچ کا جلسہ حکومت کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا، پرویز الہیٰ
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ان شاء اللہ 22 مارچ کو پی ٹی آئی کا جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر غیر قانونی چھاپوں سے دراصل حکمرانوں کی گھبراہٹ ظاہر ہو رہی ہے، مریم نواز صوبوں کے درمیان نفرت پیدا نہ کریں۔ چودھری پرویزالہیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو بدنام کرنے پر شرم آنی چاہیئے، مریم نواز دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کریں۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کو ابھی تک زمان پارک کے ڈراؤنے خوب آرہے ہیں، انہیں زمان پارک پر حملہ کرنے کا سبق مل گیا ہوگا، اگر نہیں ملا تو مل جائیگا، حکومت ایسی غلطی پھر نہ دہرائے۔ دریں اثناء چودھری پرویزالہٰی سے سابق ایم این اے چودھری نذیر جٹ، ڈاکٹر عارفہ نذیر، سابق صوبائی وزیر راجہ محمد بشارت، باؤ رضوان اور مقصود سلہری نے ملاقات کی۔
خبر کا کوڈ : 1047734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش