0
Monday 20 Mar 2023 18:30
اب اس دہشتگرد کو پتہ چل گیا کہ قانون حرکت میں آئیگا

ضمانت پارک سے دہشتگرد برآمد ہونے کے بعد عمران خان کو امن کا بھاشن یاد آگیا، مریم نواز

ضمانت پارک سے دہشتگرد برآمد ہونے کے بعد عمران خان کو امن کا بھاشن یاد آگیا، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ضمانت پارک سے تربیت یافتہ دہشتگرد برآمد ہونے کے بعد عمران خان کو امن کا بھاشن یاد آگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اب اس دہشت گرد کو پتہ چل گیا کہ قانون حرکت میں آئے گا، اب اسے دہشت گردی پر اکسانا یاد آگیا۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنماء نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ ریاست پر حملہ کیا گیا، درجنوں پولیس والوں کے سر پھاڑے گئے، پولیس کی گاڑیاں جلائی گئیں، پٹرول بم پھینکے گئے۔
خبر کا کوڈ : 1047736
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش