QR CodeQR Code

اب اس دہشتگرد کو پتہ چل گیا کہ قانون حرکت میں آئیگا

ضمانت پارک سے دہشتگرد برآمد ہونے کے بعد عمران خان کو امن کا بھاشن یاد آگیا، مریم نواز

20 Mar 2023 18:30

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ ریاست پر حملہ کیا گیا، درجنوں پولیس والوں کے سر پھاڑے گئے، پولیس کی گاڑیاں جلائی گئیں، پٹرول بم پھینکے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ضمانت پارک سے تربیت یافتہ دہشتگرد برآمد ہونے کے بعد عمران خان کو امن کا بھاشن یاد آگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اب اس دہشت گرد کو پتہ چل گیا کہ قانون حرکت میں آئے گا، اب اسے دہشت گردی پر اکسانا یاد آگیا۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنماء نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ ریاست پر حملہ کیا گیا، درجنوں پولیس والوں کے سر پھاڑے گئے، پولیس کی گاڑیاں جلائی گئیں، پٹرول بم پھینکے گئے۔


خبر کا کوڈ: 1047736

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047736/ضمانت-پارک-سے-دہشتگرد-برا-مد-ہونے-کے-بعد-عمران-خان-کو-امن-کا-بھاشن-یاد-ا-گیا-مریم-نواز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org