QR CodeQR Code

معروف سماجی رہنما یعقوب شہباز اور رضی حیدر رضوی ایم ڈبلیو ایم میں شامل

20 Mar 2023 19:16

کراچی میں استقبال ماہ رمضان کانفرنس کے موقع پر مرکزی رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی، صوبائی رہنما علامہ مختار احمد امامی اور کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری سمیت دیگر رہنماؤں نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کا تنظیم میں شمولیت پر استقبال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے سابق رہنما یعقوب شہباز، چیئرمین امام بارگاہ حیدرکرارؑ ٹرسٹ سید رضی حیدر رضوی اور فعال شیعہ میڈیا پرسن علی نیئر نے مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی مسجد سید الشہداء، آئی آر سی میں استقبال ماہ رمضان کانفرنس کے موقع پر مرکزی رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی، صوبائی رہنما علامہ مختار احمد امامی اور کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری سمیت دیگر رہنماؤں نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کا تنظیم میں شمولیت پر استقبال کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر تنظیمی ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔


خبر کا کوڈ: 1047744

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047744/معروف-سماجی-رہنما-یعقوب-شہباز-اور-رضی-حیدر-رضوی-ایم-ڈبلیو-میں-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org