0
Monday 20 Mar 2023 19:34

آئی ایس او کے تحت کراچی میں جاری پری بورڈ امتحانات مکمل

آئی ایس او کے تحت کراچی میں جاری پری بورڈ امتحانات مکمل
اسلام ٹائمز۔ امامیہ ایجوکیشن بورڈ کراچی اور بوڈی آف لٹریسی اینڈ ڈیولپمنٹ کے تحت شہر بھر میں جاری پری بورڈ امتحانات مکمل ہوگئے۔ شہر بھر میں قائم کردہ امتحانی مراکز میں امتحان میں نقل سے روک تھام کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے، شہر بھر میں دوران امتحانات ڈویژن صدر آئی ایس او کراچی، تعلیم سیکرٹری آئی ایس او کراچی سمیت مختلف اساتذہ، سیاسی، سماجی اور ملی شخصیات نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ امتحانی مراکز کے دورے کے موقع پر سیکرٹری تعلیم آئی ایس او کراچی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پری بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان اپریل میں کیا جائے گا جبکہ اس دوران شہر بھر کے مختلف علاقوں میں پیپر ٹیکنک سیمینار بھی منعقد کئے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں طلباء کی صحیح رہنمائی اس وقت کی اہم ضرورت ہے، تعلیمی میدان میں اس وقت ملک گیر سطح پر آئی ایس او پاکستان تعلیم کے فروغ اور طلباء کی رہنمائی میں اپنی خدمات پیش کررہی ہے اور آئندہ بھی اس عمل کو جاری رکھے گی۔
خبر کا کوڈ : 1047751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش