QR CodeQR Code

ہری پور میں گاڑی پر راکٹ حملہ اور فائرنگ، پی ٹی آئی رہنماء سمیت 6 افراد جاں بحق

20 Mar 2023 19:46

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء عاطف منصف سمیت ان کے متعدد گارڈز کو نشانہ بنایا گیا، رہنما پی ٹی آئی اپنے گارڈز سمیت لنگڑہ گاؤں سے واپس حویلیاں آرہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ہری پور میں گاڑی پر راکٹ حملے اور فائرنگ سے حویلیاں میں تحصیل ناظم اور پی ٹی آئی رہنماء عاطف منصف سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء عاطف منصف سمیت ان کے متعدد گارڈز کو نشانہ بنایا گیا، رہنما پی ٹی آئی اپنے گارڈز سمیت لنگڑہ گاؤں سے واپس حویلیاں آرہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ڈی پی او کے مطابق گاڑی میں 8 افراد سوار تھے جبکہ حملے میں گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔ ڈی پی او کی جانب سے عاطف منصف کی گاڑی میں موجودگی کی تصدیق کی گئی۔ ڈی پی او نے بتایا کہ گاڑی میں موجود لاشیں مکمل طور پر چل چکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1047754

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047754/ہری-پور-میں-گاڑی-پر-راکٹ-حملہ-اور-فائرنگ-پی-ٹی-ا-ئی-رہنماء-سمیت-6-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org