QR CodeQR Code

تنویر الیاس کی میجر (ر) قیوم بیگ سے ملاقات

22 Mar 2023 08:04

وزیراعظم نے میئر باغ کو ہدایت کی کہ کارپوریشن اور اتھارٹی کے جے ڈیز کے مسائل کو یکسو کریں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان سے نومنتخب میئر میونسپل کارپوریشن باغ میجر (ر) قیوم بیگ کی میئر منتخب ہونے کے بعد پہلی بار ملاقات۔ وزیراعظم نے میئر میونسپل کارپوریشن باغ کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ جیتنے کے اہل تھے، باغ شہر کے لوگوں کی توقعات پر پورا اتریں گے اور خصوصی طور پر باغ کے لوگوں کیلیے کام کریں گے۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ اربانائزیشن کے حوالے سے باغ بھی ہمارے ان شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے جن میں صورتحال خراب ہے پہلے نمبر پہ مظفرآباد ہے۔ ان شہروں کو نہ صرف ٹھیک کریں گے بلکہ ان کے اندر ہونے والی تعمیروترقی، کلائیمیٹ چینج اور دوسرے چیلینجز سے نمٹنے کیلیے مکمل منصوبہ بندی کریں گے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ان شہروں، دیہاتوں، ٹاونز اور کارپوریشنز کو اس طرح بنائیں گے جو کشمیر کے رہنے والوں کی خوابوں کی تعبیر ہو ہمارے خوابوں کی تعبیر ہو۔ 

وزیراعظم نے میئر باغ کو ہدایت کی کہ کارپوریشن اور اتھارٹی کے جے ڈیز کے مسائل کو یکسو کریں۔اس کی پراپر پلاننگ بھی ہو، پانی کے مسائل،  ڈیرینیج  اور سیوریج کی پلاننگ کے بارے میں بھی ہدایات دیں۔ میجر (ر) قیوم بیگ نے وزیراعظم آزادکشمیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں آپ کے اعتماد اور عوام کی امیدوں پر پورا اتروں گا۔ 


خبر کا کوڈ: 1047762

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047762/تنویر-الیاس-کی-میجر-ر-قیوم-بیگ-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org