0
Monday 20 Mar 2023 20:35
پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کا واحد حل الیکشن ہیں

آرمی چیف کا احترام کرتے ہیں، ہم نے کوئی مہم نہیں چلائی، فواد چودھری

آرمی چیف کا احترام کرتے ہیں، ہم نے کوئی مہم نہیں چلائی، فواد چودھری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم نگران حکومت اور آئی جی پنجاب کے خلاف عدالت جا رہے ہیں، ظل شاہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے بھی عدالت سے رجوع کر رہے ہیں، اس وقت پاکستان کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایسی نہج پر ہے، جہاں آپ لسانی فتنہ برداشت نہیں کرسکتے، نگران حکومت پنجاب کو یہ احساس نہیں کہ وہ آگ سے کھیل رہے ہیں، آپ اپنے بیانات میں توازن لے کر آئیں، شہباز شریف کا کام ہے ہر وقت بوٹ پالش کرنا، ہم آرمی چیف کا احترام کرتے ہیں، ہم نے کوئی مہم نہیں چلائی اور نہ اس کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مزید کہا کہ پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کا واحد حل الیکشن ہیں، لاہور میں 46 لوگوں کی گرفتاریاں ظاہر کی گئی ہیں، درجنوں لوگوں کی گرفتاریاں ظاہر نہیں کی گئیں، جو وکیل حسان نیازی کی ضمانت کروانے گیا تھا، اس کو بھی اٹھا لیا گیا، پورے ملک میں اس وقت وکلا کو بے عزت کیا جا رہا ہے، حسان نیازی کو فوراً رہا کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1047764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش