0
Monday 20 Mar 2023 21:38

لٹیرے حکمرانوں نے قومی خزانے کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

لٹیرے حکمرانوں نے قومی خزانے کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ روپیہ کی بے توقیری، بھاری سودی قرضے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بدترین اضافہ اور بدترین مہنگائی حکمرانوں اور اسٹبلشمنٹ کی لوٹ مار، شاہ خرچیوں کی وجہ سے ہے۔ مہنگائی کے طوفان میں غریب عوام تباہ و برباد ہو رہے ہیں۔ حکمران آئی ایم ایف کیلئے قوم کا قتل کر رہے ہیں۔ اپنی شاہ خرچیاں، پروٹوکول اور مراعات چھوڑنے کے بجائے مہنگائی میں اضافہ کر رہے ہیں۔ غریب عوام سے جینے کا حق چھیننے والے قوم کے خیرخواہ نہیں ہیں۔ لٹیرے حکمرانوں نے ملک و ملت اور قومی خزانہ کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ قومی سرمایہ ناکام نااہل حکمرانوں، اسٹبلشمنٹ کے کھاتوں میں منتقل، جائیداددوں میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں، یا اقتدار چھوڑ کر اپنی نااہلی کا اعتراف کرے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے سب سے زیادہ کم آمدنی والے غرباء و مساکین متاثر ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں غربت، بے روزگاری اور مہنگائی سب سے زیادہ ہے۔ حکمرانوں کی شاہ خرچیوں بدعنوانیوں کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔ مہنگائی سمیت ملک کو بحرانوں، سودی قرضوں سے نکالنا سیاسی قیادت کی ذمے داری ہے۔ پٹرولیم مصنوعات میں بار بار اضافہ اور آٹا سمیت ہوشربا مہنگائی نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا ہے۔ ملک کو قرضے نہیں، امن و روزگار کی ضرورت ہے۔ کیونکہ قرضوں سے حکمران ٹولہ عیاشیاں، جبکہ قوم کی نسلیں مقروض بن جاتیں ہیں۔ نجات کا واحد حل شریعت کا نظام اور دیانتدار قیادت کا انتخاب ہے۔

اقتدار و سیاسی رسہ کشی میں حکمرانوں نے سیلاب متاثرین کو بھلا دیا ہے۔ سیلاب کو 7 ماہ گزر گئے، مگر حکومت نے زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ بھی نہیں کیا۔ آج بھی سیلاب متاثرین بے یار و مددگار اور کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور موسم سرما کی صورتحال نے ان غریبوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ مگر ارب پتی حکمران ٹولہ بے حسی کی عملی تصویر بنا ہوا ہے۔ جو اپنی دولت سیلاب متاثرین پر خرچ کرنے کے بجائے بیرون ملک امداد مانگ کر اپنی دولت میں مزید اضافہ کرنے میں مصروف ہیں۔ جماعت اسلامی اور الخدمت کے ہزاروں رضاکار متاثرین کی ریسکیو، ریلیف کے بعد بحالی کے کاموں میں مصروف عمل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1047766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش