0
Monday 20 Mar 2023 21:43

پشاور، جماعت اسلامی کا آٹے کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف احتجاج

پشاور، جماعت اسلامی کا آٹے کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف احتجاج
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پشاور کے زیر اہتمام پشاور میں آٹے کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف جی ٹی روڈ پر راشننگ کنٹرولر پشاور کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی پی کے 80 کے امیدوار طارق متین، پی کے 81 کے امیدوار خالدگل مہمند، امیر جماعت اسلامی پی کے 80 سراج الحق، امیر جماعت اسلامی پی کے 81 شہزاد احمد اور دیگر کر رہے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر آٹے کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے موجودہ نگران صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پشاور کے شہریوں کو بلا تفریق آٹے کی ترسیل آسان بنایا جائے، موجودہ صوبائی حکومت میں شامل جماعتوں کے عہدیداروں اور منظور نظر افراد کو ڈی سی آفس اور راشننگ کنٹرولر آفس سے راتوں رات آٹے کی گاڑیاں لوڈ کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مئیر پشاور اپنے والد کے نقش قدم پر چل کر پرچی کے ذریعے اپنی پارٹی کے زمہ داران کو آٹے کے تھیلے دے رہے ہیں جو سراسر ناانصافی ہے۔ مقررین نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر آٹے کی ترسیل اور تقسیم کو منصفانہ بنایا جائے ورنہ پھر ہم رمضان المبارک میں پہلے جمعتہ المبارک کو نماز جمعہ راشننگ کنٹرولر پشاور کے آفس میں پڑھائیں گے۔ مظاہرے سے کریم پورہ بازار کے صدر خرم شہزاد، بزنس فورم پراپرٹی کے نائب صدر حاجی عابد، جماعت اسلامی لیبر ونگ کے صدر نادر خان، جمعیت اتحاد العلماء کے ضلعی صدر قاری احمد سعید نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 1047767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش