QR CodeQR Code

پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر بیان کی وضاحت

آئی ایم ایف یا کسی ملک نے ہمارے ایٹمی پروگرام پر کوئی شرط نہیں لگائی، اسحاق ڈار

20 Mar 2023 20:40

اپنے ایک وضاحتی بیان میں وفاقی وزیر خزاانہ کا کہنا تھا کہ ایٹمی پروگرام میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت کی گنجائش نہیں، میرے بیان کا آئی ایم ایف کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔


 اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر بیان کی وضاحت کردی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایٹمی پروگرام ہمارے قومی مفادات کے مطابق ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کی وجوہات پر میرا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ایٹمی پروگرام میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت کی گنجائش نہیں، میرے بیان کا آئی ایم ایف کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف یا کسی ملک نے ہمارے ایٹمی پروگرام پر کوئی شرط نہیں لگائی، آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر  تکنیکی وجوہات کی وجہ سے ہے، ہم آئی ایم ایف کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1047768

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047768/آئی-ایم-ایف-یا-کسی-ملک-نے-ہمارے-ایٹمی-پروگرام-پر-کوئی-شرط-نہیں-لگائی-اسحاق-ڈار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org