QR CodeQR Code

اسرائیلی کابینہ میں اختلاف، صیہونی وزیر جنگ کی مستعفی ہونیکی دھمکی

20 Mar 2023 23:05

درجنوں ریزرو پائلٹس اور ڈرون ٹیکنیشنز نے اتوار کو اپنے یونٹوں میں حاضر ہونے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے اس بات کا دعویٰ کیا کہ وہ نیتن یاہو کی کابینہ کیخلاف مظاہروں میں شرکت کرنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیر جنگ "یوآف گالانٹ" نے دھمکی دی ہے کہ اگر عدالتی اصلاحاتی بل کو منظور کرنے کے لئے یک طرفہ اقدامات جاری رہے تو وہ نتین یاہو کی کابینہ سے مستعفی ہو جائیں گے۔ میڈیا پر صیہونی وزیر جنگ کے استعفے کی دھمکی اس وقت خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے جبکہ دوسری جانب بعض اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے اپنی ذمے داریوں کو ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ صیہونی اہلکاروں نے اس سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان ایک کُھلے خط پر دستخط کے ذریعے کیا ہے۔ اسی حوالے سے صیہونی اخبار نے آج صبح اعلان کیا کہ درجنوں ریزرو پائلٹس اور ڈرون ٹیکنیشنز نے اتوار کو اپنے یونٹوں میں حاضر ہونے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے اس بات کا دعویٰ کیا کہ وہ نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف مظاہروں میں شرکت کرنا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1047776

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047776/اسرائیلی-کابینہ-میں-اختلاف-صیہونی-وزیر-جنگ-کی-مستعفی-ہونیکی-دھمکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org