0
Monday 20 Mar 2023 23:25

مانسہرہ، سادات فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام عظیم الشان کنونشن کا انعقاد

مانسہرہ، سادات فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام عظیم الشان کنونشن کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ کے پی کے معروف شہر مانسہرہ میں سادات فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام صوبہ بھر سے تعلق رکھنے والے سادات کا ایک عظیم الشان کنونشن منعقد ہوا۔ شعبہ اطلاعات و نشریات سادات فاؤنڈیشن خیبر پختونخواہ پاکستان کے مطابق پیر سیّد لعل حسین شاہ دھمن شریف اور سیّد سجاول شاہ غازیکوٹ کی سرپرستی میں منعقد ہونیوالے کنونشن کی صدارت سیّد سلیم شاہ ایبٹ آباد سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پیپلزپارٹی نے کی اور مہمانِ خصوصی سابق سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سیّد اطہر علی شاہ تھے۔ مفتی سیّد معرفت شاہ صاحب اور علامہ سیّد طیب شاہ صاحب شانگلہ نے خصوصی خطاب کیا۔ کنونشن کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ہوا۔ کنونشن میں نو منتخب مرکزی کابینہ، تحصیل مانسہرہ اور تحصیل بفہ پکھل کابینہ نے حلف اٹھایا، جن سے سیّد اطہر شاہ اور سیّد سلیم شاہ نے حلف لیا۔ کنونشن میں صوبہ بھر کے محتلف اضلاع اور علاقوں سے سیاسی، سماجی، کاروباری اور کثیر تعداد میں سادات کرام نے بھرپور شرکت کی۔

شرکاء میں اعجاز قادر چیف کنزرویٹر KP پشاور، سیّد لقمان شاہ فارسٹ آفیسر مانسہرہ، مدثر حسن DFO سرن ڈویژن، سیّد منیر شاہ، سیّد تبارک شاہ، سید کمال شاہ ڈائیریکٹر NHA مانسہرہ، سیّد بشارت حسین شاہ TMO مانسہرہ، سیّد انور شاہ SDO ایجوکیشن مانسہرہ، سید قمر علی شاہ یونائیٹڈ سادات مٹہ سوات، سیّد محمد شاہ ترمذی تورغر، سیّد قاسم علی شاہ ترمذی ، سیّد حسن علی شاہ ترمذی متحدہ سادات بٹگرام، سیّد وقار حسین شاہ ریٹائرڈ اکاؤنٹ آفیسر مانسہرہ، ایڈووکیٹ سیّد منظور حسین شاہ ترمذی، سیّد ابرار شاہ، سیّد نوید شاہ حدوبانڈی، سیّد سرفراز شاہ تنظیم السادات، سیّد عبداللہ شاہ غازی و فرزندان، سیّد علی شاہ بفہ میرا، سیّد سجاول شاہ بفہ، سیّد مجاہد شاہ، سید دلشاد شاہ پنجول و دیگر سادات کرام شامل ہیں۔

​​​​​​کنونشن کے آغاز سے قبل ہی بلڈکیمپ اور رجسٹریشن کیمپ قائم کر دیئے گئے، جہاں سادات کا بلڈ گروپ ٹیسٹ کر کے انہیں رجسٹر کیا گیا۔ کنونشن میں سادات جرگہ کونسل، سادات میرج بیورو، سادات علماء کونسل، سادات وکلاء وینگ، سادات یوتھ ونگ، اور دیگر شعبوں کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر عمدہ کارکردگی دکھانے والے عہدیداروں کو شیلڈ پیش کی گئیں۔ کنونشن میں سادات فاؤنڈیشن کا منشور پیش کیا گیا، جس میں سادات کی فلاح وبہبود کے لئے غریب سادات کی مالی معاونت، سادات بچے اور بچیوں کے لئے میرج بیورو، غریب اور مستحق طلباء و طالبات کے لئے تعلیمی سپورٹ، ہر قسم مسلکی اور علاقائی تعصب کو سادات سے الگ رکھنے کا عزم کیا گیا۔ جس پر تمام سادات نے اعتماد کا اظہار کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل سیّد اطہر شاہ، سیّد سلیم شاہ اور دیگر مقررین نے سادات فاؤنڈیشن کے اقدامات اور کنونشن کے انعقاد پر جملہ عہدیداروں کو خراج تحسین پیش کیا اور اہلبیتِ رسول ع کی حرمت، اتحاد اور حقوق کے تحفظ کیلئے سادات فاؤنڈیشن کے ساتھ مِل کر کام کرنے کا عزم کیا۔
خبر کا کوڈ : 1047778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش