QR CodeQR Code

اسلام آباد، پنجاب یونیورسٹی کے امامیہ طلبہ کی علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات

21 Mar 2023 15:53

نشست کے بعد معروف لکھاری، ناول نگار، افسانہ نگار اور شاعر علی اکبر ناطق نے امامیہ طلبہ کو جامعہ کا دورہ کروایا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام سفیران نور ٹوور میں شریک طلبہ نے جامعہ الولایہ اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی۔ جامعہ الولایہ اسلام آباد میں علامہ سید جاوید شیرازی کی امامیہ طلبہ کے ساتھ نشست ہوئی۔ نشست کے بعد معروف لکھاری، ناول نگار، افسانہ نگار اور شاعر علی اکبر ناطق نے امامیہ طلبہ کو جامعہ کا دورہ کروایا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کیساتھ تین گھنٹے کی طویل نشست کے بعد طلبہ نے گروپ فوٹو بنوایا۔


خبر کا کوڈ: 1047780

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047780/اسلام-آباد-پنجاب-یونیورسٹی-کے-امامیہ-طلبہ-کی-علامہ-راجہ-ناصر-عباس-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org