0
Monday 20 Mar 2023 21:38

روسی حکومت نے سرکاری افسران کو آئی فون استعمال کرنے سے روک دیا

روسی حکومت نے سرکاری افسران کو آئی فون استعمال کرنے سے روک دیا
اسلام ٹائمز۔ روسی حکومت نے سرکاری افسران کو آئی فون استعمال نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ روسی اخبار کومرسانٹ کی رپورٹ کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کی انٹیلیجنس ایجنسیاں آئی فون کنٹرول کرسکتی ہیں۔ کریملن کی طرف سے قومی سیاستدانوں کیلئے منعقدہ سیمینار میں صدارتی انتظامیہ کے فرسٹ ڈپٹی ہیڈ سرگئی کرینکو کا کہنا تھا کہ یکم اپریل سے سرکاری عہدیداران اپنے فون تبدیل کرلیں۔انہوں نے کہا کہ یہ حکم نامہ آئی فون استعمال کرنے والوں کیلئے ہے، یا تو پھینک دیں یا اپنے بچوں کو دے دیں۔

اخباری رپورٹ میں بتایا گیا کہ ممکن ہے کہ سرکاری افسران کو آئی فون کے متبادل فون کریملن ہی فراہم کرے، ان فونز میں مختلف آپریٹنگ سسٹم ڈالے جائیں گے۔ کریملن ترجمان دمیتری پیسکوف نے کہا کہ وہ اس رپورٹ کی تصدیق نہیں کرسکتے، لیکن یہ بتا سکتے ہیں کہ سرکاری کام میں ویسے بھی اسمارٹ فونز استعمال نہیں ہوتے۔
خبر کا کوڈ : 1047795
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش