QR CodeQR Code

اجتماعی مذمت ہی معاشرے میں منفی سوچ روک سکتی ہے

ثاقب نثار اور خواجہ طارق نے آڈیو میں بیٹی مریم نواز بارے گھٹیا گفتگو کی، شہباز شریف

21 Mar 2023 01:35

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی آڈیو لیک میں بیٹی مریم نواز کے بارے میں گھٹیا گفتگو کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور سینیئر وکیل خواجہ طارق رحیم کی آڈیو لیک میں ہونے والی گفتگو کی شدید مذمت کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی آڈیو لیک میں بیٹی مریم نواز کے بارے میں گھٹیا گفتگو کی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ خواتین کے بارے میں اس لب و لہجے اور گھٹیا سوچ کی معاشرے بالخصوص خواتین کو پرزور مذمت کرنی چاہیئے، اجتماعی مذمت ہی معاشرے میں یہ منفی سوچ روک سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1047797

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047797/ثاقب-نثار-اور-خواجہ-طارق-نے-ا-ڈیو-میں-بیٹی-مریم-نواز-بارے-گھٹیا-گفتگو-کی-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org