0
Tuesday 21 Mar 2023 01:35
اجتماعی مذمت ہی معاشرے میں منفی سوچ روک سکتی ہے

ثاقب نثار اور خواجہ طارق نے آڈیو میں بیٹی مریم نواز بارے گھٹیا گفتگو کی، شہباز شریف

ثاقب نثار اور خواجہ طارق نے آڈیو میں بیٹی مریم نواز بارے گھٹیا گفتگو کی، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور سینیئر وکیل خواجہ طارق رحیم کی آڈیو لیک میں ہونے والی گفتگو کی شدید مذمت کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی آڈیو لیک میں بیٹی مریم نواز کے بارے میں گھٹیا گفتگو کی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ خواتین کے بارے میں اس لب و لہجے اور گھٹیا سوچ کی معاشرے بالخصوص خواتین کو پرزور مذمت کرنی چاہیئے، اجتماعی مذمت ہی معاشرے میں یہ منفی سوچ روک سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1047797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش