QR CodeQR Code

امریکا کو چین کی روس یوکرین امن تجاویز پر شکوک و شبہات

یوکرین سے روسی افواج کے انخلا کے بغیر جنگ بندی روسی فتح کی توثیق ہوگی، انٹونی بلنکن

21 Mar 2023 01:47

اپنے ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی منصوبہ جو غیر منصفانہ نتائج دے، تعمیری سفارتکاری نہیں۔ یہ بات شکوک پیدا کرتی ہے کہ چین یوکرین کی خود مختاری، علاقائی سالمیت کا تحفظ کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا نے چین کی پیش کردہ روس یوکرین امن تجاویز پر شکوک و شبہات کا اظہار کر دیا۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ کوئی بھی منصوبہ جو غیر منصفانہ نتائج دے، تعمیری سفارت کاری نہیں۔ یہ بات شکوک پیدا کرتی ہے کہ چین یوکرین کی خود مختاری، علاقائی سالمیت کا تحفظ کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین سے روسی افواج کے انخلا کے بغیر جنگ بندی روسی فتح کی توثیق ہوگی۔ انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ چین کی امن تجاویز میں روس یوکرین امن بات چیت، علاقائی سالمیت کا احترام اور جنگ بندی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1047798

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047798/یوکرین-سے-روسی-افواج-کے-انخلا-بغیر-جنگ-بندی-فتح-کی-توثیق-ہوگی-انٹونی-بلنکن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org