QR CodeQR Code

سابق ایم این اے اور ساتھیوں نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی تھی

علی امین گنڈاپور نے حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

21 Mar 2023 02:12

پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ہے، درخواست پر سماعت کل ہوگی۔ علی امین گنڈاپور کیخلاف گذشتہ رات بھکر کی داجل چیک پوسٹ پر فائرنگ کا مقدمہ درج ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھکر کی داجل چیک پوسٹ سے فرار ہونے والے پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈاپور نے حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ ڈی آئی خان بینچ سے رجوع کرلیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔ درخواست پر سماعت کل ہوگی۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف گذشتہ رات بھکر کی داجل چیک پوسٹ پر فائرنگ کا مقدمہ درج ہے۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈا پور نے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ کی، داجل چیک پوسٹ پر علی امین گنڈا پور کی گاڑی کو تیز رفتاری پر روکا گیا۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ گاڑی کے روکے جانے پر علی امین گنڈا پور کی پولیس سے تلخ کلامی ہوئی، تلخ کلامی کے دوران علی امین گنڈا پور اور ساتھیوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور چلے گئے۔ بھکر پولیس کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ علی امین گنڈا پور شراب کے نشے میں تھے۔


خبر کا کوڈ: 1047799

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1047799/علی-امین-گنڈاپور-نے-حفاظتی-ضمانت-کیلئے-پشاور-ہائیکورٹ-سے-رجوع-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org