0
Tuesday 21 Mar 2023 02:43

کویت میں بسنے والے غیر ملکیوں کیلئے بری خبر، نئے قوانین متعارف

کویتی وزارت تربیت نے ایک ہزار 815 غیر ملکی اساتذہ کی ملازمت ختم کر دی
کویت میں بسنے والے غیر ملکیوں کیلئے بری خبر، نئے قوانین متعارف
اسلام ٹائمز۔ کویت میں بسنے والے غیر ملکیوں کیلئے بُری خبر سامنے آئی ہے، جس کے مطابق کویتی حکومت نے اپنے ہاں پائے جانے والے آبادیاتی عدم توازن کو ختم کرنے کیلئے نئے ضوابط کا اعلان کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کویت کے نئے ضوابط میں سکیورٹی ایجنسیوں میں ملازمتوں کو صرف شہریوں تک محدود کرنے کے اقدامات شامل ہیں، اس کے علاوہ قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی سے متعلق غیر ملکیوں کیلئے ایک پوائنٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان ضابطوں کے نفاذ سے متعلق فیصلے جاری کرتے وقت غیر ملکی کارکنوں کی تعداد کی بنیاد پر قومیتوں کے تعین، تعلیم اور عمر جیسے عوامل کی بنیاد پر ان کی درجہ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

میڈیا کے مطابق ان ضوابط کا مقصد بعض شعبوں میں غیر ملکیوں کی بھرتی کو روکتے ہوئے کویتی ملازمین کی بھرتی کو بڑھانا ہے، اسی طرح تعلیمی پیداوار کو لیبر مارکیٹ کی ضروریات سے منسلک کرنا اور آبادی سے متعلق سرکاری اداروں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا بھی شامل ہے۔ خیال رہے کہ کویتی وزارت تربیت نے 17 مارچ 2023ء کو ایک ہزار 815 غیر ملکی اساتذہ کی ملازمت ختم کرکے ان کی جگہ کویتی تعینات کیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1047800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش