0
Tuesday 21 Mar 2023 07:27

صیہونی وزیر کیجانب سے متنازعہ نقشے کا معاملہ، اردن کا اظہار ناراضگی

صیہونی وزیر کیجانب سے متنازعہ نقشے کا معاملہ، اردن کا اظہار ناراضگی
اسلام ٹائمز۔ سوموار کی شب صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ نے ایک متنازعہ نقشہ پیش کیا، جس پر اردن نے شدید احتجاج کیا۔ صیہونی حکومت کے اس نئے متنازعہ نقشے میں اردن کے بعض علاقوں کو مقبوضہ فلسطین کا حصہ دکھایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، اسرائیلی وزیر خزانہ "بزالل اسموٹریچ" نے ایک نقشے کے ذریعے مقبوضہ فلسطین اور اردن کے بعض علاقوں کو غاصب صیہونی رژیم کا حصہ دکھایا ہے۔ بزالل اسموٹریچ نے یہ قبیح حرکت سوموار کی شب پیرس کے ایک اجلاس میں کی۔ جس کے جواب میں اردن کی وزارت خارجہ نے صیہونی وزیر کے اس اقدام پر شدید ردعمل دیا اور کہا کہ بزالل اسموٹریچ کا یہ قدم غیر شائستہ، اشتعال انگیز، بین الاقوامی قوانین اور تل ابیب-امان امن معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ اردن کی وزارت خارجہ نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی انتہاء پسند وزیر کے اس اقدام کو نسل پرستانہ قرار دیا اور ایک آزاد مملکت کے حصول کے قانونی و تاریخی حق پر زور دیا۔ اردن نے اسرائیل کو اس اقدام کے نتائج سے خبردار کیا ہے۔

اردن نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صیہونیوں کے انسانی اصول اور اقدار کے منافی اقدامات کی مذمت کرے۔ امان کے فارن افئیرز نے صیہونی کابینہ سے اپنے وزیر کے اس طرح کے بیانات پر اپنے موقف کی وضاحت کرنے پر زور دیا اور کہا کہ یہ بیانات کشیدگی میں اضافے اور امن و استحکام کے لئے خطرے کا باعث ہیں۔ اپنے بیان کے آخر میں مذکورہ ادارے کا کہنا تھا کہ اردن ان اقدامات کے مقابلے میں اپنے سیاسی اور قانونی اقدامات اُٹھائے گا۔ اس طرح کے بیانات نہ تو اردن کے لئے خطرہ ہیں اور نہ ہی فلسطین کی قانونی جدوجہد میں کوئی رکاوٹ، بلکہ یہ بیانات فلسطین کے خلاف تاریخی جبر اور مذکورہ اسرائیلی وزیر کی انتہاء پسندانہ سوچ کو ظاہر کرتے ہیں۔ دوسری جانب اردن نے اسرائیلی سفیر کو صیہونی وزیر کے اشتعال انگیز بیان پر دارالحکومت "امان" میں طلب کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1047827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش