0
Tuesday 21 Mar 2023 00:51
لہجوں میں ہر طرف تلخی آئی، بہرحال ڈائیلاگ کا راستہ بند نہیں کرنا

عمران خان تعاون کی پیشکش کا جواب گالیوں سے دیتے رہے، قمر زمان کائرہ

عمران خان تعاون کی پیشکش کا جواب گالیوں سے دیتے رہے، قمر زمان کائرہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پونے چار سال حکومت اور پھر اپوزیشن کے دوران عمران خان ہماری تعاون کی پیشکش کا جواب گالیوں سے دیتے رہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کی سنجیدہ کوشش کی تو جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تمام سیاسی اسٹیک ہولڈر اس بات پر متفق ہو جائیں کہ الیکشن ایک ہی تاریخ پر ہونے چاہئیں تو پھر ایسا ہی ہوگا، کوئی درمیانی راستہ نکالنا چاہیئے۔

دیگر ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ لہجوں میں ہر طرف تلخی آئی ہے، بہرحال ڈائیلاگ کا راستہ بند نہیں کرنا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سینیٹ کے فورم میں وزیراعظم نے کہا کہ ڈائیلاگ کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم کے بیان کے بعد عمران خان نے کوئی جواب نہیں دیا۔ رہنماء پیپلز پارٹی نے کہا کہ قوم کو یاد رکھنا چاہیئے کہ ڈائیلاگ کے راستے میں رکاوٹ کون ہے، عمران خان نے وزیراعظم کی آفر قبول کرنے کی بات نہیں کی۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آصف زرداری ملک میں نہیں ہیں، بلاول بھٹو بیرون ملک سے آئے، انہوں نے ہمیں 3 لوگوں کو بھیجا تھا، اجلاس میں تمام جماعتوں نے اپنی اپنی رائے دی۔
  
خبر کا کوڈ : 1047829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش