0
Tuesday 21 Mar 2023 07:32

پنجاب میں مفت آٹے کا حصول 2 شہریوں کی جان لے گیا

پنجاب میں مفت آٹے کا حصول 2 شہریوں کی جان لے گیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کی جانب سے مفت آٹے کا حصول دو شہریوں کی جان لے گیا۔ مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں مفت آٹے کے حصول کیلئے لائن میں لگی خاتون کو آٹا تو نہ مل سکا، لیکن اس کی جان چلی گئی۔ رش اور گرمی میں 50 سالہ تاج بی بی آٹے کے حصول کے لیے آٹے کی لائن میں لگی تھیں، بھگدڑ اور گرمی کی وجہ سے طبیعت خراب ہوگئی، تاہم ہسپتال منتقل کیے جانے کے دوران وہ دم توڑ گئیں۔ اس کے علاوہ ملتان میں مفت آٹے کے پوائنٹ پر ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

دوسری جانب بہاولنگر کے ایک پارک میں قائم مفت آٹے پوائنٹ پر بھگدڑ مچنے سے 3 خواتین زخمی ہوگئیں، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ شکر گڑھ میں ڈنڈا بردار شہریوں نے آٹے سے بھرا ٹرک لوٹ لیا جبکہ رحیم یار خان میں آٹے کے تھیلے لے جانے پر عملے نے شہری کو تھپڑمار کر تھیلے چھین لیے۔ اس کے علاوہ ملتان اور صادق آباد میں بھی آٹا نہ ملنے پر شہریوں نے احتجاج کیا۔
خبر کا کوڈ : 1047832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش