0
Tuesday 21 Mar 2023 00:30

عمران خان کی کوریج پر پیمرا نے پابندی نہیں لگائی، مرزا سلیم بیگ

عمران خان کی کوریج پر پیمرا نے پابندی نہیں لگائی، مرزا سلیم بیگ
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیمرا مرزا سلیم بیگ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی کوریج پر پیمرا کی جانب سے کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران صحافی نے چیئرمین پیمرا سے سوال کیا کہ کیا پیمرا کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کی کوریج پر پابندی عائد کی گئی ہے؟ جس پر انہوں نے کہا پیمرا کی جانب سے کوریج پر پابندی کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

صحافی نے پھر پوچھا کہ کیا پیمرا کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹیفکیشن جعلی تھا، آپ کے ادارے کا نام لیکر کوئی غلط نوٹیفکیشن جاری کر رہا ہے، جس پر چیئرمین پیمرا نے جواب دیا کہ ہم نے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا، ہمارا نام لیکر کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کرسکتا۔ صحافی نے سوال کیا کہ پیمرا کا کنٹرول کسی اور کے ہاتھ میں تو نہیں؟، عمران خان سکرین سے کیوں غائب ہوا؟، چیئرمین پیمرا نے کہا کہ نہیں پیمرا کا کنٹرول کسی اور کے پاس نہیں، آپ جو مرضی بات کریں۔
خبر کا کوڈ : 1047834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش