صیہونی پارلیمنٹ کیجانب سے فلسطین میں قبضے کیلئے ایک سابق بل کی منسوخی
21 Mar 2023 09:32
کنسٹ نے اس قانون کو منسوخ کر دیا ہے جسمیں صیہونیوں کو "غانیم"، "کادیم"، "حومیش" اور "سانور" میں داخلے سے منع کیا گیا تھا۔
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی پارلیمنٹ "کنسٹ" نے "No call law" منسوخ کر دیا ہے۔ یہ قانون 2005ء میں نافذ کیا گیا تھا۔ جس کی رو سے غزہ کی پٹی کے قریب 21 صیہونی کالونیوں کو ختم کرکے اس جگہ کو اسرائیلی باشندوں اور فوجی حکام سے خالی کروا لیا گیا تھا۔ اسرائیل ٹائمز نے رپورٹ دی ہے کہ اس قانون کو منسوخ کرنے کے حق میں 31 ووٹ جبکہ مخالفت میں 18 ووٹ پڑے۔ اس اخبار نے مذکورہ قانون کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کنسٹ نے اس قانون کو منسوخ کر دیا ہے، جس میں صیہونیوں کو "غانیم"، "کادیم"، "حومیش" اور "سانور" میں داخلے سے منع کیا گیا تھا۔ صیہونی فوج ایک فوجی حکم نامے پر دستخط کرکے غاصب آباد کاروں کو مذکورہ علاقوں میں دوبارہ گھسنے کی اجازت دے گی۔ نیز اسرائیل ٹائمز نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی اس اقدام کو اپنی سرزمین ہتھیانے کے نئے منصوبے سے تعبیر کریں گے۔ واضح رہے کہ 1967ء کی جنگ اور مغربی کنارے و مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی اراضی پر قبضے کے بعد صیہونی حکومت کی تعمیر کردہ یہودی بستیوں میں لاکھوں صیہونی مقیم ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1047838