0
Tuesday 21 Mar 2023 10:13

نون لیگ نے گلگت بلتستان حکومت کیخلاف طبل جنگ بجا دیا

نون لیگ نے گلگت بلتستان حکومت کیخلاف طبل جنگ بجا دیا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ و نون لیگ کے صوبائی صدر حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ جی بی حکومت کو بہت برداشت کیا اب مزید وقت نہیں سے سکتے۔ جی بی کے عوام کو چوروں اور ڈاکوں سے نجات نہیں دلائی گئی تو اگلے ڈھائی سال میں تباہی آئے گی۔ گلگت میں سیف الرحمن کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ صوبائی حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ رمضان تک معاملات ٹھیک نہیں کیے تو اس حکومت کو گرا کر قبل از وقت انتخابات کیلئے عوامی تحریک چلائیں گے۔ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارا ساتھ دیں، ہم اس حکومت کو گرانے اور قبل از وقت انتخابات کیلئے رمضان کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے۔ ہم چیف جسٹس سے مطالبہ کرت ہیں کہ وہ سوموٹو لیں کہ کس قانون کے تحت گلگت بلتستان کے وسائل کو زمان پارک میں لگا دیا گیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان، سابق اپوزیشن لیڈر شفیع خان، رہحان شاہ، طفیل احمد، شمس میر، عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما ابرابر بگورو و دیگر نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت زمان پارک کی چوکیداری میں لگی ہوئی ہے جی بی کے الیکشن وفاق کے ساتھ کروائے جائیں۔ اس نااہل حکومت نے گلگت بلتستان کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے، اگر اس حکومت کو مزید وقت دیا گیا تو علاقہ پاکستان بھر میں بدنام ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1047848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش