0
Tuesday 21 Mar 2023 09:30

امریکی رکنِ کانگریس مائیک لیون کا عمران خان سے رابطہ

امریکی رکنِ کانگریس مائیک لیون کا عمران خان سے رابطہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس مائیک لیون نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِاعظم عمران خان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس کی عمران خان سے پاکستان کی سیاسی صورتِ حال پر طویل بات چیت ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر پی ٹی آئی کے کارکنوں پر مبینہ پولیس کے تشدد اور صحافیوں کو حراست میں لیے جانے پر بھی گفتگو ہوئی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مائیک لیون سے عمران خان نے سکیورٹی سے متعلق درپیش صورتِ حال پر بھی گفتگو کی۔ واضح رہے کہ امریکی رکنِ کانگریس مائیک لیون نے 2 روز پہلے عمران خان کی حمایت میں بیان دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1047849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش